رضوانہ  ہمارے گھر ملازمہ  تھی  نہ تشدد کیالیکن والدین کو 60 ہزار روپے بھیجے : جج کی اہلیہ کا عجیب و غریب بیان، 15 دن بعد شامل تفتیش

رضوانہ  ہمارے گھر ملازمہ  تھی  نہ تشدد کیالیکن والدین کو 60 ہزار روپے بھیجے : جج کی اہلیہ کا عجیب و غریب بیان، 15 دن بعد شامل تفتیش

اسلام آباد : گھریلوملازمہ  پرتشدد کا کیس  سول جج کی اہلیہ صومیہ عاصم  شامل تفتیش ہوگئی۔ ملزمہ پولیس کو مطمئن نہیں کرسکی سوال کرنے پر الزامات کی بوچھاڑ کردی۔ اب ملزمہ کو دوبارہ بلایا جائے گا۔

 ذرائع  کے مطابق ملزمہ صومیہ عاصم نے خصوصی ٹیم کے سامنے جرم سے انکار کردیا ۔ کہابچی ہمارے گھر پر ملازمہ  تھی نہ کام کرتی تھی ۔بچی کے والدین کو امداد کے طورپرساٹھ ہزار روپے بھیجے تھے۔

ملزمہ نے جے آئی ٹی کو بتایا کہ رضوانہ کو سکن الرجی تھی سرپر کیسے چوٹ لگی مجھے نہیں پتا۔ رضوانہ کے والدین کو 60 ہزار اپنے شوہر کے موبائل سے بھیجے ۔ 

واضح رہے کہ ملزمہ کل تک عبوری ضمانت پر ہیں اس کا نام 23 جولائی کو مقدمے میں شامل نہیں کیا گیا تھا۔  پولیس کی کو تاہی کی وجہ سے ملزمہ کو گرفتار نہیں کیا جاسکا تھا۔ 

مصنف کے بارے میں