اسلام آباد :چیئرمین پی ٹی آئی کو سزا سنانے والے جج بیرون ملک روانہ ہوگئے۔ ایڈیشنل سیشنز جج ہمایوں دلاور ٹریننگ کیلئے برطانیہ گئے ہیں۔
نیو نیوز کے مطابق اسلام آباد ہائیکورٹ کے چیف جسٹس عامر فاروق نے جج ہمایوں دلاور کی ٹریننگ کیلئے نامزدگی کی تھی۔ چودھویں عدالتی ٹریننگ برطانیہ کی یونیورسٹی آف ہَل میں 5 اگست سے 13 اگست تک جاری رہے گی۔
عدالتی ٹریننگ کا موضوع انسانی حقوق اور قانون کی حکمرانی ہے۔ ٹریننگ کا تمام خرچہ کامن ویلتھ سیکرٹریٹ لندن کی جانب سے اٹھایا جارہا ہے ،جج ہمایوں دلاور کی لندن ٹریننگ نامزدگی متعلق چار اگست کا خط سامنے آگیا ۔ اسلام آباد ہائیکورٹ کے رجسٹرار نے چار اگست کو خط سیشن جج کو لکھا
چیف جسٹس نے جج کی جوڈیشل کانفرنس میں شمولیت کے لیے نامزدگی کی ۔ خط میں کہا گیا ہے کہ جج فیضان حیدر کی جگہ ٹریننگ کے لیے جج ہمایوں دلاور کا نام شامل کیا جائے ۔جج ہمایوں دلاور پانچ اگست سے 13 اگست لندن میں ٹریننگ میں شامل ہوں گے ۔یوکے کی یونیورسٹی آف ہل میں یہ ٹریننگ سیشن ہونا ہے ۔