مقبوضہ کشمیر میں جھڑپیں ، 3 بھارتی فوجی ہلاک 

11:45 AM, 6 Aug, 2023

نیوویب ڈیسک

سری نگر : مقبوضہ جموں و کشمیر میں حریت پسندوں کے ساتھ جھڑپ کے دوران 3 بھارتی فوجی ہلاک ہوگئے ہیں۔ 

رپورٹ کے مطابق پولیس کے مطابق جنوبی وادی ہالان کے جنگلات میں کشمیریوں کی تلاش میں فوج گشت کر رہی تھی کہ جمعے کی رات گئے حریت پسندوں کے ساتھ جھڑپ کے دوران فائرنگ کے تبادلے میں تین اہلکار زخمی ہو گئے۔

پولیس نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر جاری اپنے بیان میں کہا کہ تینوں زخمی اہلکار بعد میں دم توڑ گئے، کشمیری حریت پسندوں کی تلاش کے لیے سرچ آپریشن جاری تھا۔

واضح رہے کہ اگست 2019 کے بعد سے کشمیریوں اور سرکاری فورسز کے درمیان جھڑپوں میں نمایاں کمی آئی ہے جب کہ وزیر اعظم نریندر مودی کی حکومت نے مسلم اکثریتی خطے کی محدود خود مختاری کو ختم کر دیا تھا۔

مزیدخبریں