عمران خان کی گرفتاری سیاسی نہیں ، ریاستی تحائف بیچنے اور منی ٹریل نہ دینے پر پکڑا گیا: مریم اورنگزیب 

11:32 AM, 6 Aug, 2023

نیوویب ڈیسک

اسلام آباد :  وفاقی وزیر اطلاعات مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ چیئرمین پی ٹی آئی کی گرفتاری سیاسی نہیں ہے۔انہوں  نے ریاستی تحائف بیچے۔۔ مقدمے میں شہادت پیش کرنے میں ناکام رہے۔

بی بی سی کو انٹرویو دیتے ہوئے مریم اورنگزیب نے کہا کہ سابق وزیراعظم نواز شریف نے اپنے اوپر لگنے والے تمام الزامات کا جواب دیا اور عدالتیں موجود ہیں جہاں الزامات کا جواب دینے کا سب کو حق ہوتا ہے۔عدالتیں  موجود ہیں الزامات کا جواب دینے کا حق ہر ایک کے پاس ہے۔

انہوں نے کہا کہ نوازشریف نے نیب کی ایک سو پچاس پیشیاں بھگتیں۔ اپنےاوپر لگنے والے تمام الزامات کا جواب دیا۔پی ٹی آئی کارکنوں نے9مئی کو فوجی تنصیبات پر حملہ کیا۔9مئی کے واقعات میں ملوث  ہر ایک  فرد کےخلاف کارروائی ہوگی۔ قانون کو دھمکیاں دینے سے آپ مقدمات سے نہیں بچ سکتے اور آپ عوام کو ہر دفعہ اندھیرے میں نہیں رکھ سکتے۔

وفاقی وزیر نے کہا کہ زمان پارک میں پی ٹی آئی کارکنوں نے پولیس اہلکاروں پر حملے کیے۔ کیا سرکاری املاک، اسپتالوں اور اسکولز پر حملہ کرنے والوں کو رعایت دی جا سکتی ہے؟ چیئرمین پی ٹی آئی 9مئی کے حملوں کے ماسٹر مائنڈ تھے۔ چیئرمین پی ٹی آئی سے معیشت کی خرابی کا پوچھا جائے تو وہ کابینہ پر ڈال دیتے ہیں۔

مریم اورنگزیب نے کہا کہ مجھے ریاستی تحائف ملے میں نے توشہ خانہ میں جمع کرا دیے لیکن چیئرمین پی ٹی آئی عدالت میں سوالوں کا جواب دینے سے قاصر رہے، چیئرمین پی ٹی آئی کو عدالتی حکم پر گرفتار کیا گیا اور کوئی احتجاج سامنے نہیں آیا۔

مزیدخبریں