عدم اعتماد سے پہلے مائنس عمران خان کی پیشکش ہوئی ، مجھے وزیر اعظم بنانے کا کہا گیا: اسد عمر

11:45 PM, 6 Aug, 2022

نیوویب ڈیسک

اسلام آباد: تحریک انصاف کے سیکرٹری جنرل اور سابق وفاقی وزیر منصوبہ بندی اسد عمر کا کہنا ہے کہ عدم اعتماد سے پہلے مائنس عمران خان کی پیشکش کی گئی تھی۔ 

اسد عمر نے ایک انٹرویو میں انکشاف کیا کہ تحریک عدم اعتماد سے 2،3 دن پہلے کی بات ہے، ہمیں مائنس عمران خان کی پیشکش کی گئی تھی۔میں بنی گالا سے واپس آیا ہی تھا تو مجھے بنی گالا سے فون آیا کہ فوری واپس پہنچیں تو میں واپس بنی گالا گیا۔ وہاں دو آدمی تھے جن کا نام نہیں بتاؤں گا۔

اسدعمر نے کہا کہ انہوں نے مجھے کہا کہ مائنس عمران خان کا آئیڈیا ہے، 3 نام دے دیں، یہ بھی کہا گیا ان 3 ناموں میں سے ایک آپ کا بھی نام ہوگا، میں نے جواب میں کہا تمہارا دماغ خراب ہے، عمران خان کے بغیر پی ٹی آئی کچھ نہیں ہے۔

پی ٹی آئی رہنما نے کہا کہ عمران خان آزاد اور غیرجانبدار اداروں پر یقین رکھتے ہیں، عمران خان اداروں پر اپنا بندہ نہیں غیر جانبدار لوگ لگاتے ہیں، اپنا بندہ لگانے کی روش ہوتی تو آج صورتحال مختلف ہوتی۔

مزیدخبریں