ای سی سی کا اجلاس ، این ڈی ایم اے کو 5 ارب روپے جاری

10:25 PM, 6 Aug, 2022

نیوویب ڈیسک

اسلا م آباد: وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل کی زیر صدارت اقتصادی رابطہ کمیٹی کے خصوصی اجلاس میں ای سی سی نے این ڈی ایم اے کو 5 ارب روپے جاری کرنے کی منظوری دیدی۔رقم سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں ریلیف کے کاموں پر خرچ ہو گی۔

اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ ملک بھر میں سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں امدادی سرگرمیوں کو تیز کیا جائے گا ۔این ڈی ایم اے نے بلاک ایلو کیشن کے تحت ضمنی گرانٹ کی مد میں رقم مانگی تھی ۔وزیر اعظم نے این ڈی ایم اے کیلئے فوری 5 ارب روپے جاری کرنے کی ہدایت کی تھی۔

سیلاب میں جاں بحق اور زخمی متاثرین  کے ورثاء  کو امدادی رقوم فراہم کی جائیں گی ۔وزیر خزانہ نے سیلاب  کو فوری طور پر رقم منتقل کرنے کی ہدایت کر دی ۔

مزیدخبریں