مکہ مکرمہ : مکہ مکرمہ میں بارش کے دوران ’کلاک ٹاور‘ پر گرنے والی آسمانی بجلی کا منظر سوشل میڈیا پر وائرل ہوگیا ہے۔ سعودی خبررساں ادارے کے مطابق مکہ مکرمہ میں بارش کے دوران ’کلاک ٹاور‘ پر گرنے والی آسمانی بجلی کی وڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ آسمانی بجلی کے گرنے سے رات کا منظرروشن دن کی شکل اختیار کر گیا تھا۔ ٹاور انتظامیہ کا کہنا ہے کہ ٹاور پر نصب ارتھ سسٹم کے باعث کسی قسم کا نقصان نہیں ہوا ۔
سعودی عرب محکمہ موسمیات کے قومی مرکز نے پہلے ہی اطلاع دے دی ہے کہ آئندہ 12 گھنٹے کے دوران مکہ مکرمہ، مدینہ منورہ، عسیر، الجوف، تبوک، نجران، ریاض اور حدود شمالیہ ریجنوں میں گرج چمک کے ساتھ بارش ہوگی اور اس سے قبل گرد آلود ہواؤں سے حد نظر محدود ہوجائے گی۔ قومی مرکز نے یہ اطلاع بھی دی ہے کہ بارش کا یہ سلسلہ اتوار تک جاری رہے گا۔