امریکی ڈرونز نے پاکستانی فضائی حدود استعمال کیں :دفترخارجہ اور آئی ایس پی آر کے واضح بیانات کے باوجود پی ٹی آئی بضد 

05:17 PM, 6 Aug, 2022

نیوویب ڈیسک

اسلام آباد: پاکستان تحریک انصاف دفتر خارجہ اور ڈی جی آئی ایس پی آر کے واضح بیانات کے باوجود اب بھی عوام کے ذہنوں میں شکوک پیدا کر رہی ہے کہ ایمن الظواہری کی ہلاکت کیلئے امریکی ڈرونز نے پاکستانی فضائی حدود استعمال کیں۔ 

پی ٹی آئی کے سینئر رہنما اور سابق وزیر اطلاعات فواد چودھری کا کہنا ہے کہ افغانستان کے ڈرون حملے میں پاکستان کی زمین استعمال ہونے کا سوال نہیں ہے سوال یہ ہے کہ پاکستان کی فضا استعمال کرنے کی اجازت دی گئی یا نہیں؟

انہوں نے کہا کہ بار بار یہ بیان کہ پاکستان کی سرزمین استعمال نہیں ہوئی غیر واضح بات ہے ۔متعلقہ وزارتوں کو واضح بیان جاری کرنا ہو گا ۔ 

مزیدخبریں