اسلام آباد: پاکستان تحریک انصاف دفتر خارجہ اور ڈی جی آئی ایس پی آر کے واضح بیانات کے باوجود اب بھی عوام کے ذہنوں میں شکوک پیدا کر رہی ہے کہ ایمن الظواہری کی ہلاکت کیلئے امریکی ڈرونز نے پاکستانی فضائی حدود استعمال کیں۔
پی ٹی آئی کے سینئر رہنما اور سابق وزیر اطلاعات فواد چودھری کا کہنا ہے کہ افغانستان کے ڈرون حملے میں پاکستان کی زمین استعمال ہونے کا سوال نہیں ہے سوال یہ ہے کہ پاکستان کی فضا استعمال کرنے کی اجازت دی گئی یا نہیں؟
افغانستان کے ڈرون حملے میں پاکستان کی زمین استعمال ہونے کا سوال نہیں ہے سوال یہ ہے کہ پاکستان کی فضاء استعمال کرنے کی اجازت دی گئ یا نہیں؟ بار بار یہ بیان کہ پاکستان کی سرزمین استعمال نہیں ہوئ غیر واضع بات ہے متعلقہ وزارتوں کو وضع بیان جاری کرنا ہو گا
— Ch Fawad Hussain (@fawadchaudhry) August 6, 2022
انہوں نے کہا کہ بار بار یہ بیان کہ پاکستان کی سرزمین استعمال نہیں ہوئی غیر واضح بات ہے ۔متعلقہ وزارتوں کو واضح بیان جاری کرنا ہو گا ۔