چیف سیکرٹری پنجاب کامران علی افضل نے عہدہ چھوڑنے کیلئے وفاق کو خط لکھ دیا

03:34 PM, 6 Aug, 2022

نیوویب ڈیسک

لاہور: پنجاب میں تحریک انصاف کی حکومت نے بیوروکریسی پر آتے ہی دباؤ ڈالنا شروع کردیا ، جس کے باعث گزشتہ دنوں کئی اہم افسران کے تبادلے کئے گئے اور اپنی مرضی کے افسران لاہور میں تعینات کئے گئے ، اس صورتحال میں چیف سیکرٹری پنجاب کامران علی افضل نے عہدہ چھوڑنے کیلئے وفاق کو خط لکھ دیا ہے ۔

چیف سیکرٹری پنجاب کامران علی افضل نے عہدہ چھوڑنے کیلئے وفاقی حکومت کو مراسلہ لکھ دیا ، انھوں نے کہا ہے وہ پنجاب میں مزید خدمات جاری نہیں رکھ سکتے ، اس لئے وفاقی سیکرٹری اسٹیبلمنٹ ڈویژن اپنی خدمات پنجاب سے واپس لے ۔

ذرائع کا کہنا ہے پنجاب حکومت چیف سیکرٹری پنجاب کو تبدیل کرنا چاہتی ہے ۔ یہی وجہ ہے کہ چیف سیکرٹری پنجاب نے خود ہی عہدہ چھوڑنے کی درخواست کی ہے ۔

کامران علی کے قریبی ذرائع کا کہنا ہے کہ موجودہ حکومت چیف سیکرٹری پر غیر قانونی تبادلے اور تقرریاں کے لئے دباؤ ڈال رہی ہے ۔ ان کے خیال میں تقرر اور تبادلے سیاسی بنیادوں کے بجائے میرٹ پر کئے جائیں ۔ چیف سیکرٹری اپنی ٹیم کو پریشان نہیں کرنا چاہتا تھے جسے انھوں نے 11 ماہ کی محنت میں تیار کیا تھا ۔

مزیدخبریں