مون سون کے چوتھے سپیل کا آغاز، لاہور سمیت مختلف علاقوں میں بارش

12:02 PM, 6 Aug, 2022

نیوویب ڈیسک

لاہور: ملک بھر میں مون سون کے چوتھے سپیل کا آغاز ، کراچی ، لاہور سمیت اندرون سندھ اور بلوچستان میں بارشوں کا سلسلہ دوبارہ شروع ہو گیا ۔

لاہور میں بھی بارش کا نیا سسٹم داخل ہو گیا ، محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ شہر میں آئندہ تین سے چار روز تک بارشوں کا سلسلہ جاری رہنے کا امکان ہے ۔

ملک میں مون سون کے نئے اسپیل کا آغاز ہوتے ہی کراچی ، حیدرآباد ، میرپور خاص ، بدین ، عمر کوٹ سمیت دیگر علاقوں میں گزشتہ شب سے بارش جاری ہے ۔ ٹھٹہ میں کیٹی بندر ، گھوڑا باری ، میر پور ساکرو میں شدید بارشوں سے نشیبی علاقے زیر آب آ گئے ۔

بدین اور تنگوانی میں بارشوں نے ایک بار پھر تباہی مچا دی ، شہر میں بجلی کا طویل تعطل ۔ تنگوانی میں دریائے سندھ میں پانی کی سطح مسلسل بڑھ رہی ہے ۔ دریا میں پانی کی آمد 4 لاکھ 16 ہزار جبکہ اخراج 3 لاکھ 86 ہزار کیوسک ہے ۔ الہ آباد میں دریائے ستلج بتدریج بپھر رہا ہے ۔ بھارت کی طرف سے آنے والے پانی کے باعث سطح مسلسل بڑھ رہی ہے ۔ قصور میں کسان دریائے ستلج میں پانی آنے سے پریشان ہیں کیونکہ کھڑی فصلیں تباہ ہو رہی ہیں ۔

مزیدخبریں