عالمی مارکیٹ میں اجناس اور خام تیل کی قیمتوں میں نمایاں کمی

عالمی مارکیٹ میں اجناس اور خام تیل کی قیمتوں میں نمایاں کمی

کراچی: عالمی مارکیٹ میں اجناس اور خام تیل کی قیمتیں مسلسل کم ہو رہی ہیں لیکن حکومت پاکستان کھانے پینے کی اشیا اور خام تیل کی قیمتوں پر قابو پانے میں کامیاب نہ ہو سکی ۔

روس یوکرین جنگ سے دنیا مہنگائی کے بدترین بحران کا شکار رہی ، امریکہ اور یورپ میں مہنگائی 40 سال کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی ۔

ادھر پاکستان میں بھی اجناس اور کھانے پینے کی دیگر اشیا عوام کی پہنچ سے باہر ہوگئیں ، پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں نے نئے ریکارڈز بنائے ۔ لیکن اب عالمی مارکیٹ میں اجناس اور خام تیل کی قیمتیں تیزی سے گِر رہی ہیں ۔ 2008 کے بعد پہلی بار عالمی مارکیٹ میں قیمتوں کے کم ہونے کا ایک نیا ریکارڈ بن گیا ہے ۔

حالیہ کچھ دنوں میں عالمی مارکیٹ میں مکئی کی قیمت میں بڑی کمی آئی ، 810 ڈالر میں فروخت ہونے والی مکئی 587 ڈالر فی ٹن تک کم ہو گئی ۔ سویا بین آئل جو 1780 ڈالر تک پہنچ گیا تھا اب 1600 ڈالر میں فروخت ہو رہا ہے ۔ خام تیل کی قیمتیں 129 ڈالر سے کم ہو کر 88 ڈالر فی بیرل تک گِر چکی ہیں ۔

عالمی مارکیٹ میں کم ہوتی قیمتوں کا پاکستان پر فی الحال کوئی اثر نہیں ہوا ، ادارہ شماریات کے مطابق گذشتہ ہفتے مہنگائی 38 فیصد کی ریکارڈ سطح پر پہنچ چکی ہے ۔

مصنف کے بارے میں