عمران خان نااہل ہونے جارہے ہیں: اسحاق ڈار

09:56 AM, 6 Aug, 2022

نیوویب ڈیسک

لندن: سابق وزیر خزانہ اسحاق ڈار کا کہنا ہے کہ چیئرمین تحریک انصاف (پی ٹی آئی) عمران خان توشہ خانہ کیس میں نااہل ہونے جارہے ہیں ۔

لندن میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے پاکستان مسلم لیگ ن کے سینئر رہنما اسحاق ڈار نے کہا کہ پی ٹی آئی کے خلاف ممنوعہ فنڈنگ ثابت ہو چکی ہے ۔ پی ٹی آئی پر پابندی لگنی چاہیے ۔ سابق وزیر خزانہ نے کہا کہ عمران خان کی مس ڈیکلیریشن انہیں نااہل کرتی ہے ۔ اب تک 3 افراد تاحیات نااہلی کا شکار ہو چکے ہیں ، چوتھے عمران خان ہو سکتے ہیں ۔ موجودہ حالات میں پی ٹی آئی چھوڑنے والوں کا فیصلہ مناسب ہوگا ۔

انہوں نے مزید کہا کہ تاحیات نااہلی کے خاتمے کیلئے پارلیمنٹ میں قانون لا رہے ہیں ، سابق وزیراعظم نواز شریف کو غلط نااہل کیا گیا ، اس قانون کو بدلنے کی ضرورت ہے ، اس حوالے سے قانون سازی کیلئے کام ہو رہا ہے ۔

مزیدخبریں