چودھری پرویز الہٰی کی 21 رکنی کابینہ آج حلف اٹھائے گی 

12:00 AM, 6 Aug, 2022

نیوویب ڈیسک

لاہور : 21 رکنی پنجاب کا بینہ آج گورنر ہاؤس میں  حلف  اٹھائے گی۔ وزیر اعلیٰ پنجاب  چودھری پرویز الٰہی نے 21 رکنی کابینہ کو حتمی شکل دیتے ہوئے  پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان سے تفصیلی مشاورت کے بعد ارکان  کو انکی قلمدان بھی سونپنے کا اعلان کر دیا ۔

نیو نیوز کے مطابق وزیر اعلیٰ پنجاب چودھری پرویز الہی کی جانب سے 21 رکنی کابینہ  فائنل  کردی گئی ہے۔   گورنر پنجاب بھی حلف  لینے کے لئے تیار ہیں ۔ اکیس ارکا ن آج 12 بجے دن  وزیر کی حیثیت سے حلف اٹھائیں گے ۔

وزیر اعلی پنجاب چود ھری پرویز الہی   کے نامزد وزرا کو محکمے بھی  الاٹ   کردیے گئے ہیں۔ میاں اسلم اقبال کو ہاؤسنگ اینڈ انڈسٹریز اور علی عباس شاہ کو جنگلات اور وائلڈ لائف کے محکمے کی  وزارت دی گئی ہے۔سردار محسن لغاری کو وزارت خزانہ ، تیمور ملک کو سپورٹس اینڈ کلچر کا محکمہ دیا گیا ۔

راجہ بشارت کی وزارت تبدیل کرکے انہیں کواپریٹو اور پروسیکیوشن کا محکمہ  کی ذمہ داریاں سونپی  گئی ہیں ۔ راجہ یاسر ہمایوں  ہائر ایجوکیشن اور انفارمیشن ٹیکنالوجی  کے وزیر کے طور پر حلف لیں گے۔ 

مراد راس سکول ایجوکیشن اور ڈاکٹر یاسمین راشدکو صحت کا وزیر بنایا گیا ہے۔ حلف برداری کی تقریب میں ممبران صوبائی اسمبلی  سمیت تین  مشیر  وزیر اعلی پنجاب بھی  موجود ہوں گے۔ 

مزیدخبریں