امریکی خاتون کے بستر کے نیچے 18 سانپوں کی موجودگی نے سب کو حیران کردیا

امریکی خاتون کے بستر کے نیچے 18 سانپوں کی موجودگی نے سب کو حیران کردیا
سورس: file photo

واشنگٹن : امریکا میں ایک گھر کے بستر کے نیچے 18 سانپوں نے  اہلخانہ کی نیندیں اڑادیں ، 

 امریکی ریاست جارجیا  میں ایک خاتون اس وقت سخت خوف میں مبتلا ہوگئیں جب اس کے بیڈ کے نیچے مادہ سانپ نے سترہ بچوں کو جنم دیا۔ 

امریکی خاتون ٹرش ولچر نے بتایا کہ جب وہ اپنے کمرے میں داخل ہوئیں تو ان کو عجیب سا خوف محسوس ہوا لیکن وہ یہ بات سمجھنے سے قاصر تھیں کہ ان کو یہ خوف کیوں محسوس ہورہا ہے ۔ تاہم جیسے ہی وہ سونے کے لئے بیڈ پر لیٹیں تو ان کی چھٹی حس نے ان کو بیڈ کے نیچے کسی چیز کی موجود گی کا احساس دلایا اور جیسے ہی انہوں نے بیڈ کے نیچے دیکھا تو وہ وہاں پر 18 سانپ موجود تھے ۔ 

ٹرش ولچر کا کہنا تھا کہ  مادہ سانپ نے ان کے گھر میں ان کے بیڈ کے نیچے سترہ سانپ پیدا کئے تھے  ۔ کمرے میں موجو د قالین پر بنا ہوا ڈیزائن بھی کچھ ایسا تھا کہ پہلی نظر میں سانپ کی موجودگی کا احساس نہیں ہوتا تھا ۔ 

انہوں نے بتایا کہ مادہ سانپ اور اس کے 17 بچے قالین پر کچھ اس طرح پھیل گئے کہ پہلی نظر میں پتہ ہی نہیں چلتا تھا کہ وہ سانپ ہیں یا پھر قالین کا ڈیزائن ۔