آج کل ہر دوسرا تیسرا شخص عالمی وبا سے پریشان ہے ایسے میں اگر کوئی کورونا وائرس کا شکار ہو جائے تو اس شخص کو سب سے علیحدہ رہنے کا کہا جاتا ہے ۔
برطانوی جریدے کی رپورٹ کے مطابق کورونا کی وبا کے دوران سکرین پر زیادہ وقت گزارنے سے بچوں کی بینائی متاثر ہو سکتی ہے ۔
برٹش جرنل آف آفتھمولوجی میں شائع ہونے والی رپورٹ کے مطابق کورونا کی وبا کے دوران 68 فیصد بچوں کا باہر کھیلنے کودنے کا وقت کم ہو جاتا ہے جبکہ دوسری طرف ان کے سکرین استعمال کرنے کے ٹائم میں 2.8گنا اضافہ ہو جاتا ہے ۔
رپورٹ کے مطابق چھ سے آٹھ سال کے بچوں پر کی گئی تحقیق کے مطابق وبا کے دوران اُن میں نظر کمزور ہونے کی بیماری میں اضافہ ہوا ہے ۔