ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے استعفیٰ کیوں دیا ؟اندرونی کہانی سامنے آگئی 

07:48 PM, 6 Aug, 2021


لاہور :ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے استعفیٰ دیا نہیں بلکہ استعفیْٰ لیا گیا ،ترین گروپ کو بھرپور جواب دینے کیلئے فیاض الحسن چوہان کو میدان میں اتارا جائے گا۔

ذرائع کے مطابق پارٹی کے اندر ٹکرائو کے حوالے سے ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان حق میں نہیں تھیں ،حکومت نے جہانگیر ترین کو ٹف ٹائم دینے کیلئے کا فیصلہ کر لیا ہے ۔

واضح رہے معاون خصوصی اطلاعات  فردوس عاشق اعوان نے اپنا استعفیٰ وزیراعلی پنجاب عثمان بزدار کو  بھجوادیاہے ،فردوس عاشق اعوان وزیراعلیٰ پنجاب کی معاون خصوصی برائے اطلاعات  کے عہدے پر فرائض انجام دے رہی تھیں ۔

اس سے قبل  فردوس عاشق اعوان نے پریس کانفرنس میں کہا تھا کہ میری ذمہ داری بارے وزیراعظم  اور وزیراعلیٰ میں مشاورت جاری ہے،پارٹی  قیادت جو بھی فیصلہ کرے گی ،قبول کروں گی۔

مزیدخبریں