لاہور :وزیر جیل خانہ جات پنجاب فیاض الحسن چوہان نے عون چوہدری کے استعفیٰ پر ردعمل دیتے ہوئے کہا عون چوہدری اور راجہ ریاض کے پارٹی مخالف بیانات پر انہیں ڈھٹائی کی بجائے شرمندہ ہونا چاہیئے،ان کی اتنی اوقات نہیں تھی کہ اپنے بل بوتے پر عوام کے نمائندہ منتخب ہوتے،راجہ ریاض کو چیلنج کرتے ہوئے فیاض الحسن چوہان نے کہا ہمت ہے تو میرا چیلنج قبول کریں اور آزاد حیثیت سے فیصل آباد سے الیکشن جیت کر دکھائیں۔
فیاض الحسن چوہان نے عون چوہدری کے استعفیٰ کے بعد میڈیا پر آنے والی خبروںکے ردعمل میں کہا مناسب ہوتا کہ عون چوہدری ہیرو گیری کرنے کی بجائے وزیراعظم عمران خان کے احسان مند ہوتے،وزیراعظم عمران خان نے عون چوہدری کو زمین سے اٹھا کر آسمان پر پہنچایا،پی ٹی آئی سے نسبت پر عوام نے عون چوہدری اور ترین گروپ کو ووٹ ڈالے،ان کی اتنی اوقات نہیں تھی کہ اپنے بل بوتے پر عوام کے نمائندہ منتخب ہوتے،اگر ان میں اتنی ہمت ہے تو راجہ ریاض میرا یہ کھلا چیلنج قبول کر کے دکھائیں ۔
فیاض الحسن چوہان کا کہنا تھا پاکستان تحریک انصاف میں صرف ایک گروپ ہے اور وہ وزیراعظم عمران خان گروپ ہے،کسی قسم کی دھڑہ بازی اور پارٹی کو تقسیم کرنے کی کوئی سازش ناقابل برداشت ہے۔