برطانیہ کے انکار کے بعد نواز شریف کی بیماری کا راز فاش ہو گیا :فردوس عاشق اعوان 

Firdous Ashiq Awan,PMLN,PTI,CM Punjab,PMIK,Imran Khan

لاہور:معاون خصوصی فردوس عاشق اعوان کا کہنا ہے برطانیہ نے ظل سبحانی کے ویزے  کی توسیع سے انکار کر دیا ہے ،برطانیہ کے انکار سے ظل سبحانی کا جھوٹ ثابت ہو گیا، صاف ظاہر ہو تا ہے کہ ظل سبحانی برطانیہ میں علاج  کے ثبوت نہ دے سکے۔

فردوس عاشق اعوان نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا نوازشریف کی بیماری کا راز فاش ہو چکا ہے،ظل سبحانی برطانیہ میں علاج  کے ثبوت نہ دے سکے،وزیراعظم عمران خان کے مؤقف کی برطانیہ کے امیگریشن  نے تائید کی،ظل سبحانی منی لانڈرنگ سے بنائی گئی جائیدادوں کا تحفظ چاہتے ہیں،نوازشریف نے عوام کا پیسہ گدھ بن کر نوچا،قوم کو نہیں بتا یا گیا  نوازشریف  پاکستان واپس کیوں نہیں آنا چاہتے،نوازشریف  پر برطانوی زمین تنگ ہوتی جارہی ہے۔

فردوس عاشق اعوان کا کہنا تھا ن لیگ میں اس وقت شدید افراتفری ہے،بھگوڑوں کیلئے پاکستان آنے کا آج بہترین وقت ہے،عوام کا درد رکھنے والے بیرون ملک پر تعیش زندگی نہیں گزارتے،انہوں نے کہا مک مکا کی سیاست  کا خاتمہ اور ملک کی ترقی کا سفر جاری رکھیں گے۔

معاون خصوصی پنجاب نےکہا پنجاب میں نئے عوامی فلاح  وبہبود کے ایجنڈے پر کام شروع ہورہا ہے،وزیراعلیٰ لاہور کو خوشحال پنجاب کا  خوشحال دارالحکومت دیکھنا چاہتے ہیں،نوجوانوں کو ٹیوٹا کے ذریعے بااختیار بنائیں گے،نوجوانوں کو قرض دے کر روزگار کے مواقع فراہم کر رہے ہیں،انہوں نے کہا آج کا پنجاب ترقی یافتہ  ہے۔

پنجاب میں ملنے والی اپنی ذمہ دار پر بات کرتے ہوئے فردو س عاشق اعوان کا کہنا تھا مجھے صوبے میں بھیجنے کا مقصد وزیراعلیٰ ہاؤس کی جانب توپوں کو خاموش کرانا تھا،عہدوں اور وزارتوں سے فرق نہیں پڑتا،آنے والا کل گزرے ہوئے کل سے بہتر ہوگا۔

فردوس عاشق اعوان نے کہا آج وزیر اعلیٰ پنجاب سے اہم ملاقات ہوئی ہے ،ملاقات میں میڈیا  پر چلنے والی  باتوں پر بات ہوئی،میری ذمہ داری بارے وزیراعظم  اور وزیراعلیٰ میں مشاورت جاری ہے،پارٹی  قیادت جو بھی فیصلہ کرے گی ،قبول کروں گی،انہوں نے کہا عون چودھری کا استعفے بارے  بیان دینا  نامناسب ہے،عون چودھری کا ایشو روٹین کا معاملہ ہے، پارٹی قیادت کہاں کس کھلاڑی کو کھلاتی ہے،وہ فیصلہ کرے گی،عون چودھری  پارٹی کا اہم اثاثہ ہیں، ان کی بہترین خدمات ہیں،عون چودھری پارٹی کے ساتھ رشتے کو مزید مضبوط بنائیں،عون چودھری  پارٹی کو کمزور کرنے والے عمل کا ساتھ نہ دیں،عون چودھری وزیراعظم عمران خان کے دیرینہ ساتھی ہیں،انہوں نے عمران خان کیساتھ سیاست میں 22 سال بہت نشیب و فراز دیکھے ہیں۔