پاکستان ایک منٹ میں 50 ہزار پودے لگا کر بھارت کا ریکارڈ توڑنے کے قریب پہنچ گیا

05:36 PM, 6 Aug, 2021

گوجرانوالہ  : ضلعی انتظامیہ نے ایک منٹ میں 50 ہزار پودے لگاکر عالمی ریکارڈ بنانے کی تیاریاں شروع کردیں۔

تفصیلات کے مطابق پنجاب کے شہر گوجرانوالہ کے ڈپٹی کمشنر کی جانب سے ایک منٹ میں سب سے زیادہ پودے لگانے کا عالمی ریکارڈ بنایا جائے گا، اس سلسلے میں ضلعی انتظامیہ نے 50 ہزار پودے لگانے کےلیے سرکاری اسکولز کے 25 ہزار طلبہ کو شریک کیا ہے۔

ڈپٹی کمشنر سہیل خواجہ کا کہنا ہے کہ سرکاری اسکول کے 25 ہزار طلبہ ایک منٹ میں 50 ہزار پودے لگائیں گے، یہ عظیم الشان ریکارڈ 11 اگست کو قائم کیا جائے گا جس میں وزیراعظم پاکستان عمران خان صاحب اور بک آف ورلڈ ریکارڈ کو بھی دعوت دی گئی ہے۔

ڈی سی سہیل خواجہ نے کہا کہ ایک منٹ میں 37 ہزار پودے لگانے کا ریکارڈ بھارت کے پاس ہے۔

ڈپٹی کمشنر گوجرانوالہ نے بتایا کہ اندرون شہر گرین بیلٹ پر لگائے جانیوالے تمام پودے پھل دار ہوں گے اور 11 اگست کو ہونے والے ایونٹ کےلیے موک ایکسر سائز بھی کی گئی ہے۔

انہوں نے کہا کہ موک ایکسر سائز میں ایک ہزار طلبہ نے حصہ لیا تھا اور ان طلبہ نے ایک منٹ سے پہلے دو دو پودے لگانے کا ہدف کامیابی سے مکمل کیا۔

مزیدخبریں