افغان صدر اشرف غنی کے سابق ترجمان کو کابل میں قتل کردیا گیا

04:24 PM, 6 Aug, 2021

کابل: افغان صدر اشرف غنی کے سابق ترجمان کو  قتل کر دیا گیا۔طالبان نے دواخان مینہ پال کے قتل کی ذمہ داری قبول کرلی ۔

تفصیلات کے مطابق افغان میڈیا کا کہنا ہے کہ صدر اشرف غنی کے ایک سابق ترجمان دواخان مینہ پال کو طالبان نے قتل کر دیا ہے۔ اس سلسلے میں طالبان کے ترجمان ذبیح اللہ مجاہد نے اپنے ٹویٹر اکاؤنٹ پر بتایا کہ کابل شہر میں دارالامان کی سڑک پر دواخان مینہ پال مجاہدین کے ایک خاص حملے میں ہلاک ہو گیا۔

 افغان میڈیا کا کہنا ہے کہ دواخان مینہ پال افغان حکومت میڈیا اور انفارمیشن ڈیپارٹمنٹ کے سربراہ تھے۔

مزیدخبریں