فردوس عاشق اعوان کا استعفیٰ چند روز کے لیے موخر

04:16 PM, 6 Aug, 2021

لاہور : وزیراعلیٰ کی معاون خصوصی برائے اطلاعات فردوس عاشق اعوان کا استعفیٰ چند روز کیلئے موخر کردیا گیا  ہے ۔ وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار ، وزیراعظم عمران خان سے مشاورت کے بعد فردوس عاشق اعوان سے متعلق فیصلہ کریں گے ۔

 نیو نیوز کے مطابق وزیر اعلیٰ پنجاب سے معاون خصوصی فردوس عاشق اعوان  نے ملاقات کی ہے جس میں انہیں قیادت کے پیغام سے آگاہ کیا گیا۔فردوس عاشق اعوان کی نئی سیاسی ذمہ داری  کیا ہو گی ؟؟ وزیر اعلی ،وزیر اعظم سے مشاورت سے کریں گے ۔

ملاقات میں وزیراعلیٰ نے فردوس عاشق اعوان کو کہا کہ  وزیر اعظم اپ کو وفاق میں ذمہ داری دینا چاہتے ہیں۔میری خواہش ہے کہ آپ پنجاب میں بھی سیاسی امور کی انجام دہی میں پارٹی کے معاونت کریں  ۔ فردوس عاشق اعوان نے قیادت کے حکم کے آگے سر خم تسلیم کر دیا ۔

فردوس عاشق اعوان کا کہنا تھا کہ  پارٹی کا شکریہ ، وزیر اعظم کی ٹیم کے ممبر کے طور پر جہاں مناسب سمجھیں ذمہ داری لگا دیں۔  وزیر اعلی کی قیادت پر اعتماد اور ان کا شکریہ ادا کرتی ہوں ۔ فردوس عاشق اعوان نے پنجاب میں خدمات سر انجام دینے میں تعاون پر وزیر اعلی کی تعریف کی ۔پارٹی قیادت جو بھی آئندہ حکم دے گی اس کی تعمیل کروں گی ۔

واضح رہے کہ اس سے پہلے خبر آئی تھی کہ وزیراعلیٰ کے دو مشیروں فردوس عاشق اعوان اور عون چودھری سے استعفیٰ طلب کرلیا گیا ہے۔ عون چودھری نے تو استعفیٰ دے دیا ہے تاہم فردوس عاشق اعوان کا معاملہ چندروز کیلئے موخر کردیا گیا۔

مزیدخبریں