نئی شرط: پاکستانیوں کا یواے ای جانا ناممکن 

04:07 PM, 6 Aug, 2021

اسلام آباد  : متحدہ عرب امارات جانے والوں کیلئے ریپڈ پی سی آر ٹیسٹ کی شرط عائد کردی گئی ۔پاکستانیوں کا یواے ای جانا ناممکن ہوگیا  کیونکہ 6 گھنٹے قبل  کےلیب  ریپڈ  پی سی آر ٹیسٹ کی  شرط لگائی گئی ہے۔یہ ٹیسٹ فی الحال ملک میں کوئی ہسپتال نہیں کررہا۔ جب تک اس ٹیسٹ کی سہولت نہیں ہوگی یواے ای جانا ممکن نہیں ہوگا۔ دبئی جانے والے مسافروں کا بورڈنگ پاس جاری نہ ہونے کیخلاف اسلام آباد ایئرپورٹ پر احتجاج  ہوا۔

نیو نیوز کے مطابق متحدہ عرب امارات  جانے نے والوں کیلئے ریپڈ پی سی آر ٹیسٹ کی شرط عائد کرنے سے مسافر مشکلات کا شکار ہوگئے۔ اسلام آباد سے دبئی جانے والے ایمریٹس ایئرلائین کے 300 سے زائد مسافروں کو بورڈنگ پاس جاری نہ ہوسکاصرف دبئی سے ویکسین لگوا کر آنے والوں کو بورڈنگ پاس جاری کیا گیا ہے۔

پرواز ای اے 613 کے مسافروں نے اسلام آباد ایئرپورٹ پر احتجاج کیا ہے۔ یو اے ای جانے والے مسافروں کیلئے ریپڈ پی سی آر ٹیسٹ سفر سے چھ گھنٹے پہلے کروانا ہوگا۔ مسافر کہتے ہیں کہ اچانک ریپڈ پی سی آر کی شرط عائد کردی گئی ہے جس سے ہمیں عین وقت پر مشکل کا سامنا ہے۔

 دوسری جانب ایئرپورٹ حکام نے اپنے موقف دیتے ہوئے کہا ہے کہ ریپڈ ٹیسٹ کی شرط متحدہ عرب امارات کی طرف سے عائد کی گئی اس صورتحال کے ہم ذمہ دار نہیں ہیں۔

مزیدخبریں