لاہور: کشمیر پریمیر لیگ (کے پی ایل) آج سے شروع ہو گی جس دوران مظفر آباد کرکٹ سٹیڈیم میں کھلاڑیوں کو ایکشن میں دیکھنے کیلئے ٹکٹوں کی آن لائن فروخت کا سلسلہ بھی جاری ہے۔
پاکستان کرکٹ ٹیم کے مایہ ناز سابق کپتان اور جارح مزاج آل راؤنڈر شاہد خان آفریدی کی راولا کوٹ اور شعیب ملک کی میرپور ہاکس پہلے میچ میں مد مقابل ہوں گی۔
شیڈول کے مطابق آج سے شروع ہونے والی کشمیر پریمیر لیگ کا فائنل 17 اگست کو کھیلا جائے گا اور تمام میچز مظفرآباد کرکٹ سٹیڈیم میں کھیلے جائیں گے جبکہ میچز کیلئے 30 فیصد تماشائیوں کو گراؤنڈ میں آنے کی اجازت بھی دی گئی ہے۔