کراچی: کراچی میں گزشتہ روز جماعت اسلامی کی کشمیر ریلی میں ہونے والے دھماکے کا ایک زخمی دم توڑ گیا، پولیس کے مطابق چھرے لگنے کے باعث رفیق تنولی شدید زخمی ہوگئے تھے۔
پولیس کے مطابق رفیق تنولی کو پیٹ میں چھرے لگے تھے اور وہ اسٹیڈیم روڈ پر واقع نجی اسپتال میں زیر علاج تھے۔ ترجمان جماعت اسلامی کے مطابق رفیق تنولی جماعت اسلامی قائدآباد کے ناظم تھے۔
خیال رہے کہ کراچی کے علاقے یونیورسٹی روڈ پر گذشتہ روز یوم استحصال کشمیر ریلی کے دوران کریکر دھماکہ ہوا تھا جس سے باعث 38 افراد زخمی ہوئے۔
اس وقت 12 افراد مختلف اسپتالوں میں زیرعلاج ہیں جبکہ دیگر افراد کو ابتدائی طبی امداد کے بعد گھر روانہ کر دیا گیا تھا۔