کورونا وائرس ،دنیا بھر میں اموات  7 لاکھ 11 ہزار سے   تجاوز کر گئیں 

11:32 AM, 6 Aug, 2020

نیویارک :عالمی وبا کورونا وائرس کے باعث دنیا میں 7 لاکھ 11 ہزار 220 اموات ہوچکی ہیں اور 1کروڑ 89 لاکھ 76 ہزار 340 افراد متاثر ہوئے جبکہ 1 کروڑ 21 لاکھ 65 ہزار 594 مریض شفایاب ہوئے ۔

امریکہ میں کورونا سے متاثرہ افراد کی تعداد 49 لاکھ 73 ہزار 568 ہو گئی اور اموات کی مجموعی تعداد ایک لاکھ 61 ہزار 601 تک پہنچ چکی ہے۔برازیل میں 28 لاکھ 62 ہزار سے زائد افراد کورونا سے متاثر ہیں اور 97 ہزار 418 اموات ہوئی ہیں۔بھارت کورونا وائرس سے متاثر ہونے والا تیسرا بڑا ملک ہے جہاں مریضوں کی تعداد 19 لاکھ 63 ہزار سے زائد ہے اور 40 ہزار 739 افراد جان کی بازی ہار چکے ہیں۔

روس میں کورونا سے 8 لاکھ 66 ہزار 627 افراد متاثر ہیں اور اموات کی مجموعی تعداد 14 ہزار 490 ہو گئی۔جنوبی افریقہ میں کورونا سے ہلاکتوں کی تعداد 9 ہزار 2 سو سے بڑھ گئی ہے جبکہ 5 لاکھ 29 ہزار 877 افراد متاثر ہوچکے ہیں۔پیرو میں کورونا سے ہلاکتوں کی تعداد 20 ہزار سے زائد ہو گئی  جبکہ مجموعی کیسز کی تعداد 4 لاکھ 47 ہزار سے زائد ہے۔

میکسیکو میں چار لاکھ 56 ہزار 100 افراد میں کورونا وائرس کی تشخیص ہوچکی ہے اور 49 ہزار 6 سو سے زائد افراد جان کی بازی ہار چکے ہیں۔کورونا وائرس سے چلی میں تین لاکھ 64 ہزار سے زائد افراد متاثر ہیں اور 9 ہزار 792 افراد جاں بحق ہوچکے ہیں۔سپین میں کورونا سے ہلاکتوں کی تعداد 28 ہزار 499 ہو گئی جبکہ مجموعی کیسز کی تعداد 3 لاکھ 52 ہزار سے زائد ہے۔

مزیدخبریں