ہمیں بھی ”ارطغرل غازی“ جیسے ڈرامے بنانے چاہئیں‘ لیلیٰ زبیری

11:07 AM, 6 Aug, 2020

اسلام آباد : سینئر اداکارہ لیلیٰ زبیری نے ترک ڈرامہ سیریل ‘ارطغرل غازی’ کو پاکستانی ڈراموں کیلئے رول ماڈل قرار دےدیا۔

میڈیا رپورٹ کے مطابق اداکارہ سے ایک انٹرویو کے دوران ڈرامہ ارطغرل غازی سے متعلق سوال کیا گیا تو لیلیٰ زبیری کا کہنا تھا کہ ‘ہمارے لیے یہ ڈرامہ ایک طرح سے سبق ہے اور ہمارے ڈراموں کیلئے رول ماڈل ہے ، ہمیں بھی ایسے ڈرامے بنانے چاہیے۔

انہوں نے کہا کہ ہمارے پاس اتنا بڑا بجٹ نہیں مگر کوشش کی جا سکتی ہے، وہ سمجھتی ہیں کہ ارطغرل اسلامی تاریخ پر مبنی ڈرامہ ہے اور اچھی بات ہے کہ ہمیں اسلامی تاریخ کا پتہ ہونا چاہیے، اگر ارطغرل غازی جیسے ڈرامے دکھائیں تو اِس پر انہیں کوئی اعتراض نہیں ہے۔

مزیدخبریں