اسلام آباد:ملک بھر میں کورونا وائرس سے 21 افراد دم توڑ گئے جبکہ اموات 6035 تک پہنچ گئیں جبکہ مزید 727نئے کیسز سامنے آنے پر متاثرہ افراد کی تعداد 281863ہو گئی۔
این سی اوسی کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹے کے دوران 15 ہزارکورنا ٹیسٹ کیے گئے جن میں مزید 727 افراد شکاراور21 اموات رپورٹ ہوئیں جس کے بعد ملک بھرمیں جاں بحق افراد کی تعداد 6035 تک پہنچ گئی ،809مریضوں کی حالت تشویشناک ہے ،256058 افراد صحت یاب ہوگئے ۔ اسلام آباد، بلوچستان، گلگت بلتستان اورآزاد کشمیرمیں کوئی مریض جاں بحق نہیں ہوا۔
این سی اوسی کے مطابق گلگت بلتستان میں 2234، آزاد کشمیرمیں 2116 مریض، پنجاب میں 93 ہزار 847 اورخیبرپختونخوا میں 34 ہزار359، اسلام آباد 15 ہزار 141، بلوچستان میں 11 ہزار793 جب کہ سندھ ایک لاکھ 22 ہزار 373 مریضوں کیساتھ سر فہرست ہے۔ اب تک 2 لاکھ 56 ہزار 58 مریض کورنا کوشکست دے چکے ہیں۔