مانچسٹر ٹیسٹ، پاکستان آج دوسرے روز کھیل کا آغاز 2 وکٹوں پر 139 رنز سے کریگا

مانچسٹر ٹیسٹ، پاکستان آج دوسرے روز کھیل کا آغاز 2 وکٹوں پر 139 رنز سے کریگا


اولڈ ٹریفورڈ: پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان کھیلے جانے والے پہلے ٹیسٹ میچ  کے دوسرے روز کے  کھیل کا آغاز  آج پاکستان  2 وکٹوں کے نقصان پر 139 رنز  سے کریگا۔

تفصیلات کے مطابق مانچسٹر ٹیسٹ کے پہلے روز بارش کے باعث صرف 49 اوورز کا کھیل ممکن ہوسکا، پہلے روز کھیل کے اختتام پر پاکستان نے 2 وکٹوں کے نقصان پر 139 رنز بنالیے، بابر اعظم 69 اور شان مسعود 46 رنز بنا کر وکٹ پر موجود ہیں۔

بابر اعظم نے 9 چوکوں کی مدد سے شاندار 69 رنز کی ناقابل شکست اننگز کھیلی، شان مسعود نے 7 چوکے لگا کر 46 رنز بنائے۔اس سے قبل کپتان اظہر علی ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا تو 36 رنز پر ابتدائی دو کھلاڑی پویلین لوٹ گئے، اوپنر عابد 16 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے، کپتان اظہر علی بغیر کوئی رن بنائے ایل بی ڈبلیو آؤٹ ہوئے۔

انگلینڈ کی جانب سے فاسٹ بولر جوفرا آرچر اور کرس ووکس نے ایک، ایک وکٹ حاصل کی۔اظہر الیون میں 2 لیگ سپنرز شاداب خان اور یاسر شاہ اور 3 فاسٹ باؤلر شامل ہیں، فواد عالم ایک مرتبہ پھر فائنل الیون میں جگہ بنانے میں ناکام رہے، کپتان اظہر علی کا کہنا ہے کہ ان کی تیاری مکمل ہے۔

اظہر علی کا کہنا تھا کہ بہترین کھیل پیش کرنے کی کوشش کریں گے، انگلینڈ میں ہمیشہ فینز کی سپورٹ ملتی ہے، فینز کی کمی محسوس ہوگی۔واضح رہے کہ کرونا کے بعد پاکستانی کرکٹ ٹیم پہلی بار ایکشن میں آئی ہے، کرونا وائرس کے باعث کرکٹ فینز کے لیے گراؤنڈ کے دروازے بند ہیں۔

فینز کہتے ہیں ہم گھر سے پاکستانی ٹیم کو سپورٹ کر رہے ہیں، قومی ٹیم بہترین کھیل پیش کرے گی۔چاچا کرکٹ سمیت متعدد سپر فینز نے قومی ٹیم کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا ہے۔پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان 3 ٹیسٹ اور 3 ٹی ٹوینٹی میچز کی سیریز کھیلی جائے گی