اسلام آباد : معاون خصوصی اطلاعات فردوس عاشق اعوان نے کہا ہے کہ مقبوضہ کشمیر کے شہدا کو سلام پیش کرتے ہیں ، پاکستان کشمیریوں کی سیاسی اور معاشرتی حمایت کے لیے پر عزم ہے۔
تفصیلات کے مطابق معاون خصوصی اطلاعات فردوس عاشق اعوان نے مشعال ملک کے گھر پر آمد کے موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ مقبوضہ کشمیر کے شہدا کو سلام پیش کرتے ہیں ، پاکستان کشمیریوں کی سیاسی اور سفارتی حمایت جاری رکھنے کے لیے پر عزم ہے ، پاکستان کا ہر شہری کشمیری بہن بھائیوں کے ساتھ کھڑا ہے ، کشمیر کی بیٹیاں تحریک آزادی میں قربانیاں دے رہی ہیں ۔