بیجنگ:چین نے کشمیر کا خصوصی درجہ ختم کرنے کے بھارتی اقدام پر تشویش کا اظہار کر دیا ۔
چینی وزات خارجہ کی جانب سے جاری بیان میں کشمیرکی موجودہ صورتحال پرتشویش کااظہارکیا گیا۔ چین کی جانب سے مسئلہ کشمیر پر دونوں ملکوں کو صبروتحمل سےکام لینے کی تجویز دی گئی۔
چینی وزارت خارجہ نے کہا کہ بھارت کشمیرکےمعاملات کوجُوں کاتُوں رہنےدے، کشمیرکی صورتحال پرچین اپنےپُرانےمؤقف پرقائم ہے، بھارت یکطرفہ طورپرمقبوضہ کشمیر کےمعاملات میں تبدیلی نہ لائے۔
چین نے پاکستان اوربھارت پر زور دیا کے وہ مذاکرات سےمسئلہ کشمیرحل کریں۔