قومی سلامتی کے نام پر مودی سرکار نے کشمیر کے ٹکڑے کر دیئے: راہول گاندھی

01:14 PM, 6 Aug, 2019

 نیو دہلی: کانگریس رہنما راہول گاندھی کا کہنا ہے کہ قومی سلامتی کے نام پر مودی سرکار نے کشمیر کے ٹکڑے کر دیئے۔

میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے راہول گاندھی نے کہا کہ قوم افراد سے بنتی ہے، زمین کے ٹکڑے سے نہیں۔ قومی سلامتی کے نام پر مودی سرکار نے کشمیر کے ٹکڑے کر دیئے۔ انہوں نے مزید کہا کہ مودی سرکار نے عوام کے منتخب نمائندوں کو جیل میں ڈال کر بھارتی آئین کی خلاف ورزی کی ہے۔ مودی کی جانب سے طاقت کے استعمال پر ملکی سلامتی کو خطرات لاحق ہوں گے۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز مودی سرکار نے اب تک کا بڑا قدم اٹھاتے ہوئے کشمیروں کی خصوصی شناخت کو ختم کرنے کا اعلان کر کیا اور بھارت کے وزیر داخلہ امیت شاہ نے آئین کے آرٹیکل 370 کی ایک شق کے علاوہ تمام شقیں اور آرٹیکل 35 اے ختم کرنے کا بل بھی پارلیمنٹ میں پیش کیا۔ بھارتی صدر نے مقبوضہ کشمیر کی خود مختاری کی حیثیت ختم کرنے کے بل پر دستخط بھی کر دیئے ہیں۔

مزیدخبریں