راولپنڈی: مقبوضہ کشمیر کی سنگین صورتحال کے تناظر میں آرمی چیف کی زیرصدارت کور کمانڈرز کانفرنس جاری ہے جس میں بھارت کی جانب سے کشمیر کی خصوصی حیثیت ختم کرنے کے اقدام اور خطے پر اس کے اثرات کا جائزہ لیا جا رہا ہے۔ کورکمانڈرز کانفرنس میں کنٹرول لائن پر کلسٹر بموں سے بھارتی حملے کے بعد کی صورت حال اور موثر جواب کی حکمت عملی پر بھی مشاورت کی جائے گی۔
خیال رہے کہ بھارتی حکومت نے اقوام متحدہ کی قرارداوں کے مطابق کشمیریوں کو حق خود ارادیت دینے کی بجائے غیر آئینی اقدام اٹھاتے ہوئے مقبوضہ کشمیر کی خصوصی حیثیت سے متعلق آرٹیکل 370 اور 35 اے کو منسوخ کر دیا ہے جو خطے کو نئی کشیدگی میں دھکیلنے کے مترادف ہے۔