مچل سٹارک نے پاکستان کیخلاف سیریز کھیلنے کیلئے آسٹریلوی بورڈ کو آگاہ کر دیا

10:21 PM, 6 Aug, 2018

سڈنی :آسٹریلوی فاسٹ باﺅلر مچل سٹارک نے متحدہ عرب امارات میں ہونے والی پاکستان سیریز کے لیے اپنی دستیابی سے کرکٹ آسٹریلیا کو آگاہ کر دیا ہے۔بائیں ہاتھ کے فاسٹ باولر مچل اسٹارک اپریل میں جنوبی افریقا کے خلاف سیریز میں ان فٹ ہو گئے تھے۔

مچل سٹارک نے اعلان کیا ہے کہ وہ فٹ ہو گئے ہیں اور پاکستان کے خلاف سیریز کے لیے دستیاب ہیں۔کرکٹ آسٹریلیا پر امید ہے کہ جوش ہیزل ووڈ اور پیٹ کمنز بھی سیریز سے قبل فٹ ہو جائیں گے۔

واضح رہے کہ پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان 2 ٹیسٹ کی سیریز اکتوبر میں متحدہ عرب امارات میں کھیلی جا ئے گی۔

نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں

مزیدخبریں