کراچی: گلوکار و اداکار علی ظفر اور مایا علی کی فلم ’طیفا اِن ٹربل‘ نے تیسرے ویک اینڈ پر پاکستان میں ریلیز ہونے والی تمام ہالی وڈ، بالی وڈ اور پاکستانی فلموں کے ریکارڈز توڑ دیئے ہیں۔
علی ظفر اور مایا علی کی ایکشن کامیڈی ’طیفا ان ٹربل‘ اب تک ملک بھر کے سنیما گھروں سے صرف 17 روز میں 22 کروڑ 44 لاکھ کا بزنس کرچکی ہے۔فلم کا دنیا بھر میں بھی بزنس کامیابی سے جاری ہے اور فلم نے 17 روز میں پاکستان سمیت دنیا بھر میں مجموعی طور پر 30 کروڑ سے زائد کی کمائی کی ہے۔
یہ بھی پڑھیں:فلم ”طیفا ان ٹربل“ کی 7 روز میں 17 کروڑ روپے سے زائد کمائی
فلم نے اپنی ریلیز کے تیسرے ویک اینڈ پر ریکارڈ توڑ 3 کروڑ 60 لاکھ سے زائد کا بزنس کرکے پاکستان میں ریلیز ہونے والی تمام ہالی وڈ، بالی وڈ اور پاکستانی فلموں کے ریکارڈ توڑ دیئے ہیں۔فلم اب تک نان ہالیڈے یعنی کسی عید اور تہوار کی چھٹیوں کی مدد کے بغیر کئی ریکارڈز اپنے نام کرچکی ہے۔
یہ بھی پڑھیں:بالی ووڈ فلم ”ملک “ پر پاکستان بھر میں پابندی عائد
فلم کا میوزک اور گانے بھی یو ٹیوب پر مقبول ترین فلمی گانوں کے ریکارڈ اپنے نام کرچکے ہیں۔’طیفا ان ٹربل‘ میں علی طفر اور مایا علی کے علاوہ جاوید شیخ، فیصل قریشی، محمود اسلم اور نیئر اعجاز نے بھی اہم کردار کیا ہے جب کہ فلم کو احسن رحیم نے ڈائریکٹ کیا ہے۔
نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں