دبئی ایمنسٹی اسکیم ،نئے پاسپورٹ بنوانے کے لیے صرف اپنے ملک کے سفارتخانے سے رجوع کریں

08:20 PM, 6 Aug, 2018

شارجہ: ڈائریکٹر جنرل امور خارجہ نے کہا ہے کہ غیر قانونی مقیم باشندے ،جن کے پاسپورٹ کی مدت ختم ہو چکی ہے وہ اپنے ملک کے سفارتخانے سے رجوع کریں تاکہ وہ ایمنسٹی اسکیم سے فائدہ اٹھاسکیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ شارجہ میں جی ڈی آر ایف اے کے آفس میں آنے والے اکثر لوگوں کو اس اسکیم سے متعلق کچھ بھی معلوم نہیں۔ یہ لوگ اسکیم سے فائدہ اٹھانے کے لیے کافی مشکلات کا شکار ہیں۔ وہ کسی بھی جھانسے میں آ سکتے ہیں۔ انہوں نے اس بات کا خدشہ ظاہر کیا ہے کہ کچھ نام نہاد ایجنٹس ایمنسٹی اسکیم سے فائدہ اٹھانے کے خواہش مند حضرات سے رقم لے سکتے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:دبئی ایمنسٹی اسکیم سے فائدہ اٹھانےوالے پاکستانیوں کے لیے مفت پاسپورٹ توسیع کا اعلان

دوسری طرف کچھ لوگوں نے خلیج ٹائمز کو بتایا ہے کہ کچھ لوگ   پاسپورٹ بنانے کا جانسہ دے  کر 300 سے 500درہم وصول کر  رہے ہیں۔ اس سلسلے میں پاکستان، بنگلہ دیش اور بھارت سے تعلق رکھنے والےلوگوں نے ان  ایجنٹس کو پیسے دیے ہیں۔ ان لوگوں  نےبتایا ہے کہ نوسربازوں  نے پیسے لینے کے بعد اپنے نمبرز بند کر لیے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:دبئی نے نئے ویزہ قوانین متعارف کروا دیے

حکام نے لوگوں کو متنبہ کیا ہے کہ وہ صرف اپنے سفارتخانے سے پاسپورٹ حاصل کر سکتے ہیں۔ اس کے علاوہ کسی کو پیسے نہ دیں۔ شارجہ میں تقریبا2000 لوگوں نے امیگریشن سنٹر کا دورہ کیا ،تاہم بہت کم لوگوں کو اسکیم سے متعلق مکمل معلومات ہیں۔

نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں

مزیدخبریں