لاہور:پاکستان کرکٹ بورڈ نے کھلاڑیوں کے لیے نئے سینٹرل کنٹریکٹ کا اعلان کر دیا ہے جس کے مطابق تجربہ کار آل راؤنڈر محمد حفیظ کی اے سے بی کیٹیگری میں تنزلی ہو گئی ہے۔پی سی بی نے قومی ٹیم کے کپتان سرفراز احمد اور سینئر کھلاڑیوں کی مشاورت سے کھلاڑیوں کے لیے نیا سینٹرل کنٹریکٹ تیار کیا۔
یہ بھی پڑھیں:قومی کرکٹرز کو بھاری مالیت کا سینٹرل کنٹریکٹ دینے کا فیصلہ
تفصیلات کے مطابق پاکستان کرکٹ بورڈ کی جانب سے 33 کھلاڑیوں کو سینٹرل کنٹریکٹ دیا گیا ہے اور کھلاڑیوں کے لیے سینٹرل کنٹریکٹ کی فیس میں 25 سے 30 فیصد تک اضافہ کیا گیا ہے۔پاکستان کرکٹ بورڈ کی جانب سے سینٹرل کنٹریکٹ میں شامل کھلاڑیوں کو اے، بی، سی، ڈی اور ای کیٹیگری میں رکھا گیا ہے۔ اے اور بی کیٹیگری میں 6، 6 کھلاڑی شامل ہیں جب کہ سی کیٹیگری میں 9، ڈی میں 5 اور ای کیٹیگری میں 7 کھلاڑیوں کو رکھا گیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں:عمر اکمل اوراحمد شہزاد کو سینٹرل کنٹریکٹ نہ دینے کا فیصلہ
پی سی بی کی جانب سے کپتان اے کیٹیگری میں کپتان سرفراز احمد، شعیب ملک، اظہر علی، محمد عامر ، یاسر شاہ اور بابر اعظم شامل ہیں۔
فہیم اشرف، اسد شفیق، حسن علی، فخر زمان، شاداب خان اور محمد حفیظ کو بی کیٹیگری میں رکھا گیا ہے۔
عماد وسیم، محمد عباس، وہاب ریاض، جنید خان، حارث سہیل، امام الحق، محمد نواز، عثمان خان شنواری اور شان مسعود کو سی کیٹیگری دی گئی ۔
رومان رئیس، آصف علی، راحت علی، عثمان صلاح الدین اور حسین طلعت کو ڈی کیٹیگری ملی جبکہ بلال آصف، سعد علی، محمد رضوان، شاہیں شاہ آفریدی، صاحبزادہ فرحان، عمید آصف اور میرحمزہ کو ای کیٹیگری میں دی گئی ہے ۔
عمر اکمل اور احمد شہزاد کو سینٹرل کنٹریکٹ کی فہرست میں جگہ نہیں دی گئی ۔
خیال رہے کہ پی سی بی جانب سے سینٹترل کنٹریکٹ دینے کیلئے ایک کمیٹی تشکیل دی جنہوں نے کھلاڑیوں کی فہرست تیار کی ۔سینٹرل کنٹریکٹ کے لئے تشکیل دی گئی کمیٹی میں چیف سلیکٹر انضمام الحق اور ڈائریکٹر کرکٹ ہارون رشید شامل تھے ۔
نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں