لاہور کے فیکٹری ایریا میں فارم ہاؤس پر پولیس کا چھاپہ،8 لڑکیاں،6 لڑکے گرفتار،مقدمہ درج

03:06 PM, 6 Aug, 2018

لاہور:صوبائی دارالحکومت کے فیکٹری ایریا میں پولیس نے فارم ہاﺅس پر چھاپہ مار کر 8 لڑکیوں،6 لڑکوں کو گرفتارکرنے کے ساتھ کوکین اور منشیات بھی برآمد کرلی ہیں۔

میڈیا رپورٹس کے  مطابق لاہور کے فیکٹری ایریا میں پولیس نے فارم ہاﺅس پر چھاپہ مار کر لڑکوں اور لڑکیوں کو گرفتار کیا ہے۔ڈی آئی جی آپریشنز کی شہزاد اکبر نے کہا ہے کہ گرفتار افراد کے لئے خلاف مقدمہ درج کرکے تحقیقات کا آغاز کردیا گیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں:کالی آندھی کو آخری ٹی20 میں شکست،بنگلہ دیش نے سیریز2-1 سے جیت لی

پولیس کی جانب سے مزید کہا گیا کہ مذکورہ فارم ہاﺅس میں تقریب کا اہتمام حسیب جٹ نامی لڑکے کی جانب سے کیا گیا ،حسیب جٹ عرصہ دراز سے اس طرح کی پارٹیاں منعقد کروا رہا ہے اور ایسی پارٹیوں میں کوکین سمیت نشہ آور اشیاءبھی فروخت کرتا ہے جبکہ ایسی پارٹیوں کیلئے پاسز ہزاروں روپے میں فروخت کرتا ہے،یہ پاسز امیر گھرانے کے لڑکے اور لڑکیوں میں فروخت کئے جاتے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:تحریک انصاف کے رہنما اسد عمر گھوڑے سے گر کر زخمی ہو گئے

حسیب جٹ ریکارڈ یافتہ ملزم ہے جبکہ اس کے خلاف متعدد تھانوں میں مقدمات بھی درج ہیں۔لاہور بھر میں موجود کئی فارم ہاﺅسز پر حسیب ایسی پارٹیاں کروا چکا ہے۔ڈی آئی جی آپریشنز کی جانب سے کہا گیا کہ گرفتار کئے گئے افراد کیخلاف مقدمہ درج کرلیا گیا ہے اور اب معاملہ تفتیشی پولیس کے پاس ہے۔

نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں

مزیدخبریں