لاڈرہل:بنگلہ دیش نے تیسرے اور آخری ٹی 20 میچ میں ویسٹ انڈیز کو ڈک ورتھ لوئس سسٹم کے تحت19 رنزسے شکست دیکر سیریز 2-1 سے شکست دیدی ہے۔
یہ بھی پڑھیں:تحریک انصاف کے رہنما اسد عمر گھوڑے سے گر کر زخمی ہو گئے
تفصیلات کے مطابق امریکی سرزمین پر بنگال ٹائیگرز نے تیسرے ٹی ٹونٹی میں ویسٹ انڈیز کو ہرا کر سیریز دو ایک سے جیت لی، بارش کے باعث بنگلہ دیش کو ڈک ورتھ لوئس سسٹم کے تحت 19 رنز سے فتح ملی۔
یہ بھی پڑھیں:جمائما گولڈ اسمتھ نے غنویٰ بھٹو کے ٹوئٹ کو مضحکہ خیز قرار دیدیا
آخری ٹی 20 میں ویسٹ انڈین بلے باز بنگالی باﺅلرزکے سامنے بے بس نظر آئے۔ 185 رنز کا ہدف کالی آندھی کیلئے درد سر بن گیا، کیریبین بلے باز ایک کے بعد دوسری وکٹ گنواتے رہے۔
یہ بھی پڑھیں:چین میں پھنسے 200 سے زائد پاکستانیوں کا آج رات وطن واپس پہنچنے کا امکان
18ویں اوور میں بادلوں نے بھی ویسٹ انڈین ٹیم پر رحم نہ کیا، اتنا برسے کہ میچ کو وقت سے پہلے ختم کرنا پڑا، بنگلہ دیش ٹیم ڈک ورتھ لوئس سسٹم کے تحت 19 رنز سے نہ صرف کامیاب ہوئی بلکہ ٹی ٹونٹی سیریز بھی دو ایک سے جیت لی۔
یہ بھی پڑھیں:انڈونیشیا کے جزیرے لومبوک میں 7 شدت کا زلزلہ، 90 افراد ہلاک
بنگلہ دیش نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 5 وکٹ کے نقصان پر 184 رنز بنائے ،لتن داس نے 61 ،تمیم اقبال نے 21 ،محموداللہ نے 32 رنز بنائے ۔ویسٹ انڈیز کی جانب سے آندرے رسل نے سب سے زیادہ 47 رنز بنائے ۔لتن داس کو میچ جبکہ شکیب الحسن کو سیریز کا بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا۔
نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں