سائیڈ فنگرپرنٹ سکینر کے ساتھ موٹرولا کا ”موٹو زیڈ 3 “ متعارف

سائیڈ فنگرپرنٹ سکینر کے ساتھ موٹرولا کا ”موٹو زیڈ 3 “ متعارف
کیپشن: فوٹو: سی نیٹ

شکاگو : موٹرولا نے ”موٹوزیڈ 3 “ سمارٹ فون متعارف کرا دیا ہے۔ اسے زیڈ 3 پلے کے بعد متعارف کرایا جا رہا ہے۔ زیڈ 3کئی چیزوں میں زیڈ 3 پلےجیسا ہے۔

اس فون کی بائیں جانب پاور بٹن اور دائیں جانب فنگرپرنٹ سکینر ہے۔ اس فون کے ڈوئل رئیر کیمرہ سیٹ اپ میں ایل ای ڈی فلیش کے ساتھ ایک کیمرہ 1.25um پکسل کے ساتھ 12 MP f/2.0 اور دوسرا 12 میگا پکسل مونوکروم سنسر ہے۔ فون کا سیلفی کیمرہ 1.12um پکسل سائز اور 84 ڈگری فیلڈ آف ویو کے ساتھ 8 MP f/2.0 ہے۔اس فون کی سکرین 6 انچ سپر ایمولیڈ ہے، جس کی ریزولوشن 1080x2160 پکسل اور ایسپکٹ ریشو 18:9 ہے۔

اس فون میں سنیپ ڈریگن 835 ایس او سی، 4 جی بی ریم اور 64 جی بی سٹوریج ہے۔ اس فون میں 3000 ایم اے ایچ کی بیٹری ہے۔ زیڈ 3 میں ایندروئیڈ 8.1 اوریو انسٹال ہے۔ اسے سرامک بلیک رنگ میں جاری کیا گیا ہے۔ اسے 16 اگست کو ویریزن پر 480 ڈالر میں فروخت کے لیے پیش کیا جائے گا۔ 24 ماہانہ اقساط میں اس کی قیمت 20 ڈالر ہوگی۔

دلچسپ بات یہ ہے کہ جیسے ہی اس موبائل کیرئیر پر اگلے سال 5G نیٹ ورک دستیاب ہوگا، آپ 5G MotoMod خرید کر زیڈ 3 پر نئے نیٹ ورک کی سپورٹ حاصل کر سکیں گے۔ اس موڈ میں کوالکوم کا ایکس 50 موڈیم اور اضافی 2000 ایم اے ایچ کی بیٹری ہوگی۔ اس موڈ کی قیمت اعلان بعد میں کیا جائےگا۔ اس کے علاوہ آپ محدود مدت تک 100 ڈآلر کا کوئی بھی موڈ 50 ڈالر میں خرید سکتے ہیں۔