اسلام آباد : پاکستان تحریک انصاف کے کراچی سے نومنتخب رکن قومی اسمبلی اور ٹی وی اینکر عامر لیاقت نے اپنی دوسری شادی کا اعتراف کرلیا ہے اور کہا کہ جس خاتون کا ذکر کیا گیا ، وہ میری منکوحہ ہیں، اس میں چھپانے والی کوئی بات نہیں ہے۔
یہ بھی پڑھیں:تحریک انصاف کے رہنما اسد عمر گھوڑے سے گر کر زخمی ہو گئے
ستمبر میں میری رخصتی ہے اور رخصتی پوری دنیا دیکھے گی۔ذرائع کے مطابق این 245 کے لیے پاکستان تحریک انصاف کے رہنما ڈاکٹر عامر لیاقت حسین کی جانب سے جھوٹا بیان حلفی جمع کروانے کے معاملے پر سماعت ہوئی۔ اس کیس پر سماعت الیکشن کمیشن کے ممبر سندھ عبدالغفار سومرو کی سربراہی میں 4 رکنی کمیشن نے کی۔ سماعت کے دوران پاکستان تحریک انصاف کے رہنما ڈاکٹر عامر لیاقت حسین الیکشن کمیشن کے سامنے پیش ہوئے۔
یہ بھی پڑھیں:جمائما گولڈ اسمتھ نے غنویٰ بھٹو کے ٹوئٹ کو مضحکہ خیز قرار دیدیا
الیکشن کمیشن کے سامنے پیش ہونے پر ڈاکٹر عامر لیاقت حسین نے کہا کہ جس خاتون کا ذکر کیا گیا وہ میری منکوحہ ہیں، اس میں چھپانے والی کوئی بات نہیں ہے۔ ستمبر میں میری رخصتی ہے اور رخصتی پوری دنیا دیکھے گی۔ الیکشن کمیشن نے آج ڈاکٹر عامر لیاقت حسین بیان حلفی جمع کوانے کی ہدایت کرتے ہوئے کیس خارج کر دیا۔ پاکستان تحریک انصاف کے رہنما ڈاکٹر عامر لیاقت حسین نے کراچی کے حلقہ این اے 245 سے کامیابی حاصل کی۔
یہ بھی پڑھیں:انڈونیشیا کے جزیرے لومبوک میں 7 شدت کا زلزلہ، 90 افراد ہلاک
خیال رہے کہ ڈاکٹر عامر لیاقت حسین نے این اے 245 سے 56615 ووٹ حاصل کیے جبکہ متحدہ قومی موومنٹ کے رہنما ڈاکٹر فاروق ستار کراچی کے حلقہ این اے 245 سے 35247 ووٹ لے کر دوسرے نمبر پر رہے۔ گذشتہ سماعت میں الیکشن کمیشن نے کاغذات نامزدگی میں جھوٹا بیان حلفی جمع کروانے سے متعلق کیس میں پاکستان تحریک انصاف کے رہنما ڈاکٹر عامر لیاقت حسین کو دوبارہ نوٹس جاری کیا تھا۔
یہ بھی پڑھیں:چین میں پھنسے 200 سے زائد پاکستانیوں کا آج رات وطن واپس پہنچنے کا امکان
الیکشن کمیشن میں پی ٹی آئی رہنما عامر لیاقت حسین کی جانب سے کاغذات نامزدگی میں جھوٹا بیان حلفی جمع کروانے سے متعلق معاملے پرچیف الیکشن کمشنر کی سربراہی میں پانچ رکنی کمیشن نے سماعت کی۔ سماعت کے دوران فریقین کی جانب سے کوئی بھی الیکشن کمیشن میں پیش نہ ہو سکا۔ الیکشن کمیشن نے درخواست گزار مرزا فیصل منظور اور پی ٹی آئی رہنما عامر لیاقت حسین کو دوبارہ نوٹسز جاری کر تے ہوئے کیس کی مزید سماعت کو چھ اگست تک ملتوی کر دیا تھا۔
نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں