بنوں میں فورسز اور دہشت گردوں میں جھڑپ، کالعدم تنظیم کا اہم کمانڈر ہلاک

11:15 AM, 6 Aug, 2018

بنوں: جانی خیل میں سیکیورٹی فورسز اور دہشت گردوں میں فائرنگ کے نتیجے میں کالعدم تنظیم کا اہم کمانڈر ہلاک ہو گیا۔بنوں کے علاقے جانی خیل میں فورسز اور دہشت گردوں میں جھڑپ کے نتیجے میں کالعدم تنظیم تحریک طالبان پاکستان کا اہم کمانڈر ہلاک ہو گیا۔ ہلاک دہشت گرد کی شناخت نصیب الرحمان کے نام سے ہوئی ہے۔

مزید پڑھیں: چین میں پھنسے 200 سے زائد پاکستانیوں کا آج رات وطن واپس پہنچنے کا امکان

سیکیورٹی ذرائع کے مطابق  نصیب الرحمان دہشت گردی کے کئی واقعات میں مطلوب تھا۔ اس کی گرفتاری کے لیے اس سے قبل بھی کئی آپریشن کیے گئے تھے تاہم وہ ہر بار بچ نکلنے میں کامیاب ہو گیا تھا۔

نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں

مزیدخبریں