سوئٹزرلینڈ میں 79 سال پرانا طیارہ گر کر تباہ،20 افراد ہلاک

09:51 AM, 6 Aug, 2018

برن:ایک قدیم طیارہ سوئٹزرلینڈ کے سوئس الپس میں گر کر تباہ ہوگیا جس کے باعث 20 افراد جان کی بازی ہار گئے۔غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق طیارے میں سوار 20 افراد سوئٹزرلینڈ کے جنوبی علاقے میں دوروزہ تفریحی دورے کے بعد واپس آرہے تھے۔

یہ بھی پڑھیں:تحریک انصاف کے رہنما اسد عمر گھوڑے سے گر کر زخمی ہو گئے

تفتیشی افسران کی جانب سے کہاگیا کہ حادثے کا شکار ہونے والا پروپیلر طیارہ ’جنکر جے یو 52‘ ماڈل کا تھا جو کافی پرانا ہوچکا تھا اور اسے سوئس کمپنی ’جے یو ایئر‘ آپریٹ کررہی تھی۔پولیس کے مطابق طیارے میں عملے کے 3 افراد اور 17 مسافر موجود تھے جن میں سے کوئی بھی زندہ نہیں بچ سکا۔

یہ بھی پڑھیں:جمائما گولڈ اسمتھ نے غنویٰ بھٹو کے ٹوئٹ کو مضحکہ خیز قرار دیدیا

تصویر بشکریہ اے پی 

ہلاک ہونے والوں میں 11 مرد اور 9 خواتین شامل ہیں جن کی عمریں 42 سے 84 برس کے درمیان ہیں۔اطلاعات کے مطابق طیارے نے لوکارنو کے ماگادینو ایئرفیلڈ سے اڑان بھری اور 50 منٹ بعد ہی حادثے کا شکار ہوگیا۔ پولیس کا کہنا ہے کہ یہ معلوم نہیں ہوسکا ہے کہ حادثے سے قبل پائلٹ کی جانب سے کوئی ایمرجنسی سگنل بھیجا گیا تھا یا نہیں۔

یہ بھی پڑھیں:انڈونیشیا کے جزیرے لومبوک میں 7 شدت کا زلزلہ، 90 افراد ہلاک
اب تک حادثے کی وجہ معلوم نہیں ہوسکی ہے تاہم تفتیش کاروں کا کہنا ہے کہ طیارہ عموداً پہاڑیوں پر جاکر گرا اور اس 79 سال پرانے طیارے میں بلیک باکس بھی موجود نہیں تھے۔

نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں

مزیدخبریں