کوئٹہ: بلوچستان سے صوبائی اسمبلی کی نشست پر کامیاب ہونے والے آزاد امیدوار نعمت اللہ زہری نے پاکستان تحریکِ انصاف میں شمولیت کا اعلان کر دیا۔
پاکستان تحریکِ انصاف کے صوبائی صدر یار محمد رند کے ہمراہ نیوز کانفرنس کرتے ہوئے نعمت اللہ زہری نے پاکستان تحریکِ انصاف میں شمولیت کا اعلان کیا۔
یہ خبر بھی پڑھیں: تحریک انصاف آج عمران خان کو وزیراعظم کا امیدوار نامزد کرے گی
ان کا کہنا تھا کہ یار محمد رند اور ان کے تعلقات دہائیوں پر محیط ہیں اور اس موقع پر یار محمد رند نے پاکستان تحریکِ انصاف میں شمولیت پر نعمت اللہ زہری کو خوش آمدید کہا۔
ان کا مزید کہنا تھا بی اے پی وفاق میں اور تحریکِ انصاف صوبے میں حکومت سازی میں ایک دوسرے کو سپورٹ کریں گی۔
خیال رہے کہ آزاد حیثیت میں کامیاب ہونے والے نعمت اللہ زہری سابق وزیرِاعلی بلوچستان ثنا اللہ زہری کے بھائی ہیں۔
نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں