جمائما گولڈ اسمتھ نے غنویٰ بھٹو کے ٹوئٹ کو مضحکہ خیز قرار دیدیا

جمائما گولڈ اسمتھ نے غنویٰ بھٹو کے ٹوئٹ کو مضحکہ خیز قرار دیدیا
کیپشن: غنویٰ بھٹو کے ٹوئٹ پر جمائما نے بھی اپنے ردعمل کا اظہار کیا۔۔۔۔فائل فوٹو

لندن: پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کی سابق اہلیہ جمائما گولڈ اسمتھ نے پیپلز پارٹی شہید بھٹو کی سربراہ غنویٰ بھٹو کے ٹوئٹ کو مضحکہ خیز قرار دیا ہے۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر غنویٰ بھٹو کے ٹوئٹ پر جمائما نے بھی اپنے ردعمل کا اظہار کیا ہے۔

جمائما کا کہنا تھا کہ جس تصویر کا ذکر کیا گیا ہے وہ میکسیکو میں فیملی ہالیڈے کے دوران لی گئی تھی (اسرائیل نہیں) اور ہم نے جو لباس پہنا ہوا ہے وہ یہودیوں کا مذہبی لباس نہیں ہے۔ آپ کو شرم آنی چاہیے۔

 

واضح رہے کہ غنویٰ بھٹو نے اپنے ٹوئٹ میں الزام عائد کیا تھا کہ عمران خان کی فیملی نے اسرائیل کا دورہ کیا تھا۔

نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں