لومبوک: انڈونیشیا کے سیاحتی جزیرے لومبوک میں زلزلے کے نتیجے میں حکام کے مطابق مرنے والوں کی تعداد 90 سے زائد ہو گئی ہے جبکہ سینکڑوں افراد زخمی ہو گئے ہیں۔
حکام کے مطابق زلزلے کی شدت ریکٹر سکیل پر سات ریکارڈ کی گئی ہے اور اس کی گہرائی سطح زمین کے نیچے دس کلومیٹر تھی۔
زلزلہ قریبی جزیرے بالی پر بھی محسوس کیا گیا جہاں دو افراد ہلاک ہوئے۔ زلزلے کے نتیجے میں عمارتوں کو نقصان پہنچا ہے اور سیکنڑوں افراد زخمی ہوئے ہیں۔ حکام کا کہنا ہے کہ ملبہ میں پھنسے لوگوں کی تلاش اور امداد کا کام جاری ہے اور ہلاکتوں کی تعداد میں اضافے کا خدشہ ہے۔
یہ خبر بھی پڑھیں: سعودی عرب کا کینیڈین سفیر کو ملک چھوڑنے کا حکم
گذشتہ رور آنے والے زلزلے کے بعد حکام کا کہنا ہے کہ زلزلے سے متاثرہ علاقوں میں بجلی کا نظام ناکارہ ہونے اور تاریکی کی وجہ سے امدادی کارروائیوں میں مشکلات کا سامنا ہوا جبکہ بڑی تعداد میں لوگ کھلے عام آسمان تلے رات گزاری۔
لومبوک میں تقریباً ایک ہفتہ قبل بھی 6.4 شدت کا زلزلہ آیا تھا جس میں کم از کم 15 افراد ہلاک ہو گئے تھے۔
نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں