کراچی: قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان سرفراز احمد نے کہا کہ بنی گالہ میں عمران خان سے ملاقات میں صرف کرکٹ کے موضوع پر ہی بات ہوئی ہے۔کرکٹ پرتوجہ پہلی ترجیح ہے،کرکٹر ہوں سیاستدان بننے کا کوئی شوق نہیں ۔
ایک انٹرویو کے دوران سرفراز نے عمران خان سے ملاقات پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ عمران خان سے ملاقات کے دوران انہیں الیکشن جیتنے پر مبارک باد دی ،کرکٹ پرتوجہ پہلی ترجیح ہے،کرکٹر ہوں سیاستدان بننے کا کوئی شوق نہیں ابھی صرف کرکٹ ہی کھیل رہا ہوں ، عمران خان سے ملاقات میں صرف کرکٹ پربات ہوئی، خوشی کی بات ہے کہ کوئی کرکٹراتنابڑاسیاستدان بن گیا،ہوسکتاہے مستقبل میں مزیدکرکٹرزسیاست میں آئیں،انہوں نے کہا کہ ایشیا کپ ابھی دورہے،لڑکوں کوفٹنس پرتوجہ کاکہاہے۔
یہ بھی پڑھیں۔۔۔
واضح رہے پاکستان تحریک انصاف کی کامیابی کے بعد قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان سرفراز احمد دیگر کھلاڑیوں کے ہمراہ عمران خان سے ملاقات کے لئے بنی گالہ میں ملاقات کے لئے گئے تھے۔