ریاض: سعودی عرب نے کینیڈا سے سفیر واپس بلا لیا جبکہ کینیڈین سفیر کو ناپسندیدہ شخصیت قرار دے کر 24 گھنٹے میں سعودی عرب چھوڑنے کا حکم دے دیا۔
کینیڈا سے تمام تجارت اور نئی سرمایہ کاری معطل کر دی اور کہا کہ اپنے اندرونی معاملات میں مداخلت قبول نہیں کی جائے گی۔اس سے پہلے کینیڈا نے انسانی حقوق کے کارکنوں کی قید ختم کر کے رہائی کا مطالبہ کیا تھا۔
مزید پڑھیں: نیشنل گارڈ کی تقریب میں خطاب کے دوران وینزویلا کے صدر پر حملہ
سعودی عرب نے بلاگر رائف بدوي کے بعد گزشتہ ہفتے ان کی بہن ثمر بدوی کو گرفتار کیا تھا ۔ ثمر بدوی خواتین کے حقوق کے لیے کام کرنے والی خاتون ہیں۔
واضح رہے کہ سعودی حکومت پر تنقید کے الزام میں رائف بدوي 2012 سے قید ہیں۔
نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں