ممبئی: بالی ووڈ سپر سٹار شاہ رخ خان گزشتہ روز اپنی فلم ”جب ہیری میٹ سیجل“ کی تشہیری مہم کے دوران زخمی ہوگئے۔
بھارتی میڈیا کے مطابق شاہ رخ خان گزشتہ روزفلم ”جب ہیری میٹ سیجل“ کی تشہیر کے لیے اپنی ٹیم کے ہمراہ کلکتہ جارہے تھے کہ انہیں کمر میں شدید چوٹ آئی ، چوٹ لگنے کی وجہ تو تاحال معلوم نہ ہوسکی ۔
Be there in 10 mins. Apologies to keep u waiting had to get a bit of dressing done…for a lil hurt. So had to c a doc https://t.co/W9YosQN9hJ
— Shah Rukh Khan (@iamsrk) August 5, 2017
شاہ رخ نے ٹویٹر پر اپنے زخمی ہونے کی اطلاع دیتے ہوئے مداحوں سے معافی مانگی اورکہا کہ میں اس وقت اسپتال میں ہوں جہاں میرے زخم کی ڈریسنگ کی جارہی ہے، جس کی وجہ سے مجھے آپ لوگوں کے پاس پہنچنے میں تاخیر ہوجائے گی لیکن میں 10 منٹ میں آپ کے پاس موجود ہوں گا، آپ سب لوگوں کو میری وجہ سے انتظار کرنا پڑا اس لیے میں معافی کا طلبگارہوں جب کہ انہوں نے کلکتہ میں اپنے انتظار میں موجود میڈیا نمائندوں سے بھی خصوصی طور پر معافی مانگی۔
واضح رہے کہ شاہ رخ اور انوشکا کے رومینٹک سفر پر مبنی فلم ”جب ہیری میٹ سیجل“ ریلیز کردی گئی ہے فلم کو شائقین کی جانب سے ملا جلا ردعمل موصول ہورہا ہے ۔