ممبئی: بالی ووڈ کے مسٹر پروفیکشنسٹ عامر خان بھی کا کہنا ہے کہ شاہ رخ اور سلمان بہت بڑے اسٹارز ہیں اور میں ا±ن کے کام کا مداح ہوں۔
میڈیا رپورٹ کے مطابق گزشتہ دنوںاپنی نئی فلم ’سیکرٹ سپر اسٹار‘ کی ٹریلر لانچنگ تقریب کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے عامر خان نے کہا کہ ایک دو فلمیں ناکام ہونے سے کسی اسٹار پر کوئی فرق نہیں پڑتا۔انہوں نے کہا کہ ’میں کسی کے جیسا ہیرو تو نہیں بننا چاہتا تاہم شاہ رخ خان اور سلمان خان کے کام کا مداح ضرور ہوں‘۔ عامر خان نے کہا کہ میں ہمیشہ منفرد کام کرنے کی کوشش کرتا ہوں اور یہی وجہ ہے کہ مداحوں اور میرے درمیان رشتہ بہت قریبی ہے۔
بالی ووڈ اداکار نے کہا کہ مداحوں اور میرے درمیان جو رشتہ ہے ا±س سے ہمیشہ خوشی ملی کیونکہ میں ہمشہ اپنے کام کے ذریعے مداحوں کو خوش کرنے کی کوشش کرتا ہوں۔عامر خان نے کہا کہ طویل عرصے سے منفرد کام کررہا ہوں جو اب میری پہچان بن گیا ہے، تخلیقی کام مشکل ضرور ہے تاہم مجھے ایسا کام کرنے میں بہت زیادہ مزہ آتا ہے۔ فلم انڈسٹری میں موجود تمام ہی اداکار اچھا کام کرنے کی کوشش کرتے ہیں تاہم کبھی فلمیں کامیاب اور کبھی ناکام ہوجاتی ہیں۔
شاہ رخ اور سلمان کے کام کا مداح ہوں، عامر خان
ممبئی: بالی ووڈ کے مسٹر پروفیکشنسٹ عامر خان بھی کا کہنا ہے کہ شاہ رخ اور سلمان بہت بڑے اسٹارز ہیں اور میں ا±ن کے کام کا مداح ہوں۔
07:30 PM, 6 Aug, 2017